Tuesday, April 23, 2024

راجا ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے سمری اسپیکر کو بھیج دی

راجا ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے سمری اسپیکر کو بھیج دی
April 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - راجا ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی سمری اسپیکر راجا پرویز اشرف کو بھیج دی۔

 ذرائع کے مطابق راجا ریاض کو ڈیمو کریٹک گروپ کے 13 ارکان نے نامزد کیا۔ چودھری حسین الہی کو صرف تین لوگوں نے نامزد کیا ہے۔ قومی اسمبلی قواعد کے مطابق اکثریتی اراکین کی حمایت رکھنے والے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے۔ ڈیموکریٹک گروپ نے نورعالم خان کو پارلیمانی لیڈر بنا دیا۔ اسمبلی سپیکر راجہ پرویز اشرف جلد اپوزیشن لیڈر کے نام کی منظوری دینگے۔