Tuesday, May 7, 2024

بدلتے موسم کی پہلی بارش نے سردی کے آغاز کا اعلان کر دیا

بدلتے موسم کی پہلی بارش نے سردی کے آغاز کا اعلان کر دیا
November 12, 2016
لاہور (92نیوز) موسم سرما کی پہلی بارش برس پڑی اور ٹھنڈ نے اپنے پر پھیلا دیے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا‘ تلہ کنگ‘ ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا رات سے ہی بادلوں کے نرغے میں رہی۔ رات کو چلنے والی ٹھنڈی ہواﺅں کا راج صبح کو بھی جاری رہا۔ موسم بدلتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی کئی علاقوں میں بادل برسنے‘ ۔بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔