lahore (92 News) - پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قوال اور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے دورہ امریکا کا آغاز ہوگیا ہے۔
راحت فتح علی خان امریکا کے درجنوں شہروں میں منعقد ہونے والے بڑے میوزیکل کانسرٹس میں پرفارم کریں گے، راحت فتح علی خان کوامریکا کے معروف پاکستانی نژاد پروموٹر ناصر صدیقی کی جانب سے 19 اکتوبر کو ڈیلس میں منعقد ہونے والے کانسرٹس میں پرفارم کریں گے۔
پہلی بار راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان بھی اپنے والد کے ساتھ پرفارم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت کیس: ساحل عدیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راحت فتح علی خان کے سب سے بڑے کانسرٹس ھیوسٹن، ڈیلاس، شکاگو، لاس اینجلیس اور نیو یارک میں منعقد ہوں گے۔ ڈیلاس میں منعقد ہونے والے کانسرٹس میں 7 ہزار کے لگ بھگ افراد کی شرکت متوقع ہے جس کیلے راحت فتح علی خان نے اپنا خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا ہے۔
پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے کانسرٹس منعقد کرنے والی امریکہ کی سب سے مشہور کمپنی حبا انٹرٹینمینٹ کے روح رواں اور امریکہ کے معروف پاکستانی نژاد نیشنل پروموٹر ناصر صدیقی کی جانب سے لیگیسی آف خانز کے نام سے ڈیلاس میں تاریخی کانسرٹ 19 اکتوبر کو معروف کانسرٹ ہال ٹویوٹا میوزیک فیکٹری میں منعقد ہوگا۔