Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بھارت کشیدگی ، راحت فتح علی کا کنسرٹ بھی خطرے میں پڑگیا

پاک بھارت کشیدگی ، راحت فتح علی کا کنسرٹ بھی خطرے میں پڑگیا
October 9, 2016
  لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث راحت فتح علی خان کا بھارت میں کنسرٹ بھی منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ راحت فتح علی خان نے نوئیڈا میں ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم ابھی آرگنائزر نے اسے مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق راحت فتح علی خان کی پرفارمنس نومبر کے آخر میں ہونی تھی"۔ آرگنائزر کےمطابق دیوالی کے سیزن میں بڑے مالزم میں کنسرٹ کا انعقاد مشکل تھا کیوں کہ ان دنوں اور بھی تقریبات چل رہی ہوتی ہیں اس لئے نومبرمیں کنسرٹ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ  موجودہ سیاسی منظرنامے کو دیکھتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو مدعو کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ لگتا ہے۔ آرگنائزر کے مطابق انہوں نے راحت فتح علی خان کو اس لیے مدعو کیا تھا کیونکہ انہوں نے کبھی نوئیڈا میں پرفارم نہیں کیا اور قدرتی طور پر ان کا کنسرٹ کافی بڑا ہوتا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔