Thursday, April 25, 2024

رافیل نڈال ومبلڈن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل سے دستبردار

رافیل نڈال ومبلڈن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل سے دستبردار
July 8, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال ومبلڈن اوپن ٹینس کے سیمی فائنل سے دستبردار ہو گئے۔

رافیل نڈال انجری کے باعث سیمی فائنل سے دستبردار ہوئے، رافیل نڈال کا سیمی فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا کے نک کرگس سے ہونا تھا، رافیل نڈال کے دستبرادر ہونے پر آسٹریلیا کے نک کرگس نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دو بار ومبلڈن چیمپیئن اور 22 بار کے گرینڈ سلیم فاتح، رافیل نڈال نے کہا "اچھا بدقسمتی سے جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں، جیسا کہ کل سب نے دیکھا، میں تکلیف اٹھا رہا ہوں، اور ومبلڈن اوپن سے دستبرادری پر دکھ میں ہوں۔