رافیل نڈال نے ومبلڈن اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

لندن (92 نیوز) - اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ومبلڈن اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
رافیل نڈال کا دوسرے راؤنڈ میں لیتھونیا کے رچرڈ بیرنکس سے ہوا، اسپینش ٹینس اسٹار نے کھیل کے آغاز سے حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا کل تیسرے راؤنڈ میں اٹلی کے لورینزو سونیگو سے مقابلہ ہو گا۔