قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نئے پویلینز کا افتتاح

لاہور (92 نیوز) - قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نئے پویلینز کا افتتاح کردیا گیا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نئے پویلینز کا افتتاح کیا۔ قذافی اسٹیڈیم کے ڈریسنگ رومز کی توسیع اور تعمیر نو بھی کی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے نجم سیٹھی کو بریفنگ دی گئی۔