Saturday, May 18, 2024

قیمتی چیز نہیں، شہری جان بچائیں، کراچی پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائم سے بچنے کا انوکھا حل بتادیا

قیمتی چیز نہیں، شہری جان بچائیں، کراچی پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائم سے بچنے کا انوکھا حل بتادیا
December 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں جرائم پر قابو کیسے پانا ہے پولیس چیف نے انوکھا حل بتادیا کہتے ہیں قیمتی چیزجاتی ہے توجائے لیکن شہری اپنی جان بچائیں۔ 

کیا کراچی کے شہری اسٹریٹ کرمنلز کے سامنے ہاتھ کھڑے کردے؟ کراچی میں جرائم پر قابو کیسے پانا ہےِ اس حوالے سے پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے دوران پریس کانفرنس انوکھا حل بتادیا، کہتے ہیں قیمتی چیزجاتی ہے توجائے لیکن شہری اپنی جان بچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کے حالات ہیں شہریوں سے کہوں گا، مزاحمت نہ کریں۔ پستول تھامے ملزم تیاری کے ساتھ آتا ہے، مز احمت پر قیمتی جان چلی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران سیکڑوں شہری دوران مزاحمت گولیاں کو نشانہ بن چکے ہیں۔