Sunday, December 3, 2023

قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر‘عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان’ کے عنوان سے لوگو جاری

قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر‘عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان’ کے عنوان سے لوگو جاری
June 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر‘عزم عالی شان، شاد رہے پاکستان’ کے عنوان سے خصوصی لوگو جاری کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کو مضبوط، خودانحصار، فلاحی مملکت اور دفاعی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ معاشی خود انحصاری کے وژن سے نوجوان حقیقی معنوں میں قوم کے معمار بنیں گے۔ نوجوان تعلیم، روزگار، کاروبار اور زندگی کے تمام شعبوں میں ہراول دستہ بنیں گے۔