Friday, April 19, 2024

سانحہ کوئٹہ افسوسناک ، حالات کی ذمہ دار حکومت ہے : خورشید شاہ

سانحہ کوئٹہ افسوسناک ، حالات کی ذمہ دار حکومت ہے : خورشید شاہ
October 25, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ  کا کہناہے کہ سانحہ کوئٹہ افسوسناک ہےحالات کی ذمہ دار حکومت ہے شکوک وشبہات بڑھ چکے ہیں فوج آئی تو ذمہ دار عمران خان اور نوازشریف ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پشاور اور دیگر جگہوں پر جو بھی واقعات ہوئے تو کیوں ہوئے کوئٹہ ٹریننگ سینٹر میں جو واقعہ ہوا سنا ہے کہ انکے پاس اسلحہ نہیں تھا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ  ہم نے تو چار مطالبات دیئے ہیں اگر حکومت مانتی ہے تو مذاکرات کریں گے۔ آج کے حالات کی حکومت خود بھی بہت بڑی ذمہ دار ہے حکومت نے پارلیمنٹ کو  کیوں اہمیت نہیں دی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ  ہم نے بل پیش کیا تو حکومت اپنا بل لےآئی ۔وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیشن نہیں کیا۔ اسلام آباد بند کرنے کے لئے 10 ہزار لوگ بھی کافی ہیں۔ عمران کو عقل آنی چاہیئے پہلے ہی شکوک و شبہات بڑھ چکے ہیں۔ فوج آئی تو ذمہ دار عمران خان اور نوازشریف ہونگے.