Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ : کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور نوجوان دم توڑ گیا

کوئٹہ : کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور نوجوان دم توڑ گیا
October 1, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبے میں ایک اور نوجوان دم توڑ گیا۔ رواں سال کانگو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کانگو وائرس کے مریضوں میں دن بد ن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتا ل میں کا نگو کے شبے میں موسیٰ خیل کی کلی لاکھی کے رہائشی کالو جان کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ کے وبائی امراض وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ رواں سال صوبے بھر سے ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کو لایا گیا جن میں سے 38 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق مجموعی طور پرہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہے جس میں سے بارہ افراد کی ہلاکت کانگو وائرس کے باعث ہونے کا شبہ ہے۔ دوسری طرف دس بستروں پر مشتمل وبائی امراض وارڈ میں زیادہ مریضوں کی گنجائش نہیں جبکہ ٹی بی سینٹوریم میں زیرتعمیر وارڈ محکمہ صحت اور ٹھیکیدار کی لاپروائی اور غفلت کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے جس کے باعث مریضوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔