Thursday, April 25, 2024

برطانیہ : ہر دس لاکھ میں سے ڈھائی لاکھ بچوں کو ذہنی مسائل کا سامنا ہے : رپورٹ

برطانیہ : ہر دس لاکھ میں سے ڈھائی لاکھ بچوں کو ذہنی مسائل کا سامنا ہے : رپورٹ
October 4, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہر دس لاکھ میں سے ڈھائی لاکھ بچوں کو دماغی صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرین میں سے زیادہ تر بچے نہایت کم عمر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہر دس لاکھ بچوں میں سے ڈھائی لاکھ بچے ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ یہ بچے قومی صحت کے اداروں سے طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان بچوں کو فکرمندی‘ تناﺅ اور کھانے پینے میں بے قاعدگی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ برطانیہ کے ماہرین صحت نے تصدیق کی ہے کہ بہت سے بچے اور نوجوان اپنے دماغی مسائل کے باعث ان سے رجوع کر رہے ہیں مگر حالیہ اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ماہ جون سے اب تک تقریباً سوا دو لاکھ نوجوانوں نے ذہنی صحت کے معاملے پر ڈاکٹروں سے رجوع کیا جن میں پانچ سال یا اس سے کم عمر کے تریپن ہزار بچے بھی شامل ہیں۔