دوحہ (92 نیوز) - قطر میں کھیلوں کا سب سے بڑا فٹبال کا میلہ سج گیا۔ قطر کی سڑکوں اور عمارتوں کو ورلڈ کپ کی مناسبت سے سجایا گیا ہے۔
دنیا بھر سے فٹ بال کے شائقین قطر پہنچ گئے۔ قطر کی گلیوں میں عید کا سماں بن گیا۔ ورلڈ کپ کے لیے قطر کی گلیوں ،سڑکوں اور شاپنگ مالز کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ سڑکوں اور شاپنگ مالز میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے پرچموں کی بہار ہے جبکہ میٹرو بسوں کو بھی ورلڈ کپ کی مناسبت سے سجایا گیا ہے۔ بلند و بالا عمارتوں کو اسٹار فٹبالرز کی دیو ہیل تصویریں آویزاں کی گئی ہیں۔
مختلف ملکوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف طریقے اور انداز اپناتے نظر آ رہے ہیں۔ شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی شرٹس پہن کر ریلیوں کی شکل میں ڈھول کی تھاپ گانے گاتے اور رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔