Thursday, April 18, 2024

قصور میں پیپر ملز میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

قصور میں پیپر ملز میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا
February 10, 2022 ویب ڈیسک

قصور (92 نیوز) قصور کے علاقہ حویلی پھاڑیاں والی میں نجی پیپر ملز میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔

آگ لگنے کے باعث 2 مزدور جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو آپریشن میں قصور، لاہور، اوکاڑہ ، شیخوپورہ سے 15 سے زائد گاڑیاں اور 70 کے قریب ریسکیور حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ابھی تک صرف 60 فیصد آگ پر قابو پایا گیا ہے۔

مل ورکرز اور علامہ میکنوں کا کہنا ہے ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں جس وجہ سے آگ نے مل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مل میں کیمیکل ، گتہ اور کاغذ موجود ہونے کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔