Thursday, March 28, 2024

قرض کی قسط دینے سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان سے مزید وضاحتیں مانگ لیں

قرض کی قسط دینے سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان سے مزید وضاحتیں مانگ لیں
August 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت کی گزشتہ 35 روزمیں دو قلابازیاں، پہلے 860 اشیا کی امپورٹ پر پابندی لگائی، بجلی پر سبسڈی دے کرٹیکس بھی لگایا، کل واپس لے لیا گیا۔ قرض کی قسط دینے سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان سے مزید وضاحتیں مانگ لیں۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ کا ردعمل سامنے آگیا! آئی ایم ایف نے واضح کردیا کہ قرض کی قسط دو وضاحتوں سے پہلے نہیں ملے گی۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گزشتہ 35 روزمیں حکومت نے دو قلابازیاں لگائیں، پہلے 860 اشیاء کی امپورٹ پر پابندی لگائی، کل واپس لے لی۔ بجلی پر سبسڈی دی اور ٹیکس بھی لگایا، کل واپس لینے کا اعلان کردیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی بار مارکیٹ کو بڑی سہولت دی، خسارے کا اندازہ نہیں لگایا، سہولت 447 ارب روپے سے زیادہ دی، نیا ٹیکس لگائے بغیر رقم نہیں ملے گی۔ مفتاح اسماعیل نے کل اپنی غلطیاں تسلیم کیں، نئی غلطیاں کر ڈالیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ 447 ارب روپے کا خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت کو نئے ٹیکسز لگانا ہونگے، نیا ٹیکس لگا کر خسارہ پورا کرنے کا کوئی فارمولہ اب تک نہیں بنا۔

ٹیکس پٹرولیم اور بجلی کے بلوں پر بڑھایا جائے یا پھر پراپرٹی اور انکم ٹیکس پر؟، اس حوالے سے حکومت منگل تک فیصلہ کرے گی۔