قرآن پاک کی بے حرمتی سے ہماری دل آزاری ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت، انہوں نے کہا کہ اسے ہماری دل آزاری ہوئی۔
The highly offensive desecration of the Holy Quran by a Danish politician is the third such incident in a row that should be strongly condemned by the civilised world. The need for global unity to fight Islamophobia couldn't be more urgent than it is now. We are deeply hurt.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 29, 2023
اتوار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہر مہذب معاشرے کی جانب سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے مزید لکھا کہ میں قانون کی حکمرانی اور قانونی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔
I assure my government’s unflinching support for rule of law and welfare of legal fraternity. 2/2
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 29, 2023
وزیراعظم نے اپنے ایک اور ٹویٹ پیغام میں نومنتخب وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔