Thursday, April 25, 2024

قرآن پاک کی بے حرمتی پر انقرہ میں سویڈش سفارت خانے کے باہر احتجاج

قرآن پاک کی بے حرمتی پر انقرہ میں سویڈش سفارت خانے کے باہر احتجاج
January 22, 2023 ویب ڈیسک

انقرہ (92 نیوز) - قرآن پاک کی بے حرمتی پر انقرہ میں سویڈش سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔

سعودی عرب، اردن اور کویت سمیت کئی عرب ممالک نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈ ن کی حکومت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اظہار آزادی رائے کی آڑ میں اسلام کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

دوسری جانب ترکیہ نے سویڈن کے وزیر دفاع کا ترکیہ کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔