قومی تاجر اتحاد کی ہڑتال کامیاب کروانے کیلئے سول ڈیفنس روڈ لاہور کے تاجروں کی حمایت کی یقین دہانی

لاہور (92 نیوز) - قومی تاجر اتحاد کی جانب سے 8 جولائی کی ہڑتال کو کامیاب کروانے کے لیے سول ڈیفنس روڈ لاہور کے تاجروں نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
چیئرمین انجمن تاجران ڈیفنس روڈ خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ حکومت نے سپر ٹیکس لگا کر اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے عوام اور تاجروں کو اپنے خلاف کر لیا ہے۔ حکومت ٹیکس لگانے پر زور دے رہی ہے لیکن تاجروں کو عید کے دنوں میں کاروبار کرنے کی سہولیات دینے سے گریزاں ہے۔
خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ تاجر برادری عید کے دنوں میں 24گھنٹے کاروبار کھلے رکھنے کے اعلان کے منتظر تھے۔ حکومت نے اپنا ایک وعدہ بھی وفا نہیں کیا۔
تاجر برادری نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 8 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے پر زور دیا ہے۔