Tuesday, April 16, 2024

قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا

قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا
July 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے زیر صدارت انرجی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا، جس میں قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیے جانے سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔ پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم آفس کو ہنگامی طور پر شمسی توانائی پرمنتقل کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا ایک صاف، سستا اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔