Friday, April 19, 2024

قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا لیٹر میں غیرملکی سازش تھی، وزیراعظم عمران خان

قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا لیٹر میں غیرملکی سازش تھی، وزیراعظم عمران خان
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر کہا لیٹر میں غیرملکی سازش تھی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ہوا کیا ہے۔ جو لوگ ہمیں چھوڑ کر گئے اور لوٹا ہوئے انہیں باقاعدہ بیرون ملک ایمبیسی کے لوگ مل رہے تھے۔ جب قومی سلامتی کمیٹی نے کہہ دیا کہ یہ بیرونی سازش ہے تو نمبر گیم بے معنی ہو جاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا اگر میں کل ہی آپ کو ساری بات بتا دیتا تو آج اپوزیشن اس صدمے میں نہ ہوتی۔ کیمٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیف موجود تھے۔ عدم اعتماد کی تحریک بیرون ملک سازش تھی۔