Friday, March 29, 2024

قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غورو خوض کے بعد اہم فیصلے کئے، وزیراعظم

قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غورو خوض کے بعد اہم فیصلے کئے، وزیراعظم
January 3, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غورو خوض کے بعد اہم فیصلے کئے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ قومی سلامتی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے، ریاست رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کیلئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام پر سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا، معاشی آزادی کے بغیر خود مختاری دباؤ میں رہتی ہے۔