Saturday, July 27, 2024

قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں دہشتگردی کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں دہشتگردی کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا فیصلہ
January 2, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں دہشتگردی کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشتگرد گروپوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ملکی امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اجلاس میں معیشت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے، ڈالرز کی سمگلنگ روکنے کیلئے حکومت اقدامات لے گی، ڈالر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ادارے مل کر کام کریں گے۔

اجلاس میں معیشت کی بحالی کیلئے پیش کی جانے والی تجاویز بھی منظور کی گئیں، کہا گیا کہ کسی کو بھی معاشی عدم استحکام لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پونے چار گھنٹے تک جاری رہا جس میں ملک کے معاشی، داخلی اور سکیورٹی حالات کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزراء، سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔