Sunday, May 5, 2024

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان
December 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر غور ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور معاہدوں کے اُمور پر بھی بحث ہوگی۔