Saturday, May 18, 2024

قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار

قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار
January 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی کرکٹر یاسر شاہ مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دیئے گئے۔

اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا۔ پولیس نے مقامی عدالت کو بھی آگاہ کر دیا۔

متاثرہ خاتون نے یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر میں شامل کرنے سے متعلق غلط بیانی کا اعتراف کر لیا۔

 ضمنی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلیٹ یاسر شاہ کے نام پر نہیں بلکہ ملزم فرحان نے اس کا نام غلط استعمال کیا۔ حقیقت معلوم ہونے کے بعد یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے نکالنے کی درخواست کی۔

کرکٹر یاسر شاہ کو 14 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ یاسر شاہ کے دوست فرحان نے لڑکی سے زیادتی کی۔ فرحان مبینہ طور پر لڑکی سے یاسر شاہ کی بھی بات کراتا تھا۔

لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ جب فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی تو یاسر شاہ نے بھی فون پر دھمکیاں دیں کہ اگر تھانے گئی تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔