Monday, February 26, 2024

قومی کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز

قومی کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز
November 22, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، امام الحق کی ہونے والی دلہنیا کی مہندی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیںِ۔

انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں امام الحق کی ہونے والی دلہنیا انمول محمود کو ٹیگ کیا گیا ہے جبکہ ان کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں، انمول محمود نے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سنہری رنگ کا نفیس کام کیا گیا ہے۔

امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی انمول محمود سے ہو رہی ہے، جبکہ فوٹوگرافر کی جانب سے اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جن کے مطابق مہندی کی تقریب ناروے میں منعقد ہوئی ہے۔

امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب آج لاہور میں منعقد ہو گی اور نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے، جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔