سڈنی (92 نیوز) - قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے لئے سڈنی سے میلبرن روانہ ہو گئی۔
مداحوں نے کھلاڑیوں کو گھیر لیا، پھول پیش کئے ، سیلفیاں اور آٹو گراف لیتے رہے۔ شاہین ورلڈ کپ فائنل کے لئے ہشاش بشاش اور فتح کے لئے پرعزم نظر آئے۔
گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ کیویز کا ایک سو ترپن رنز کا ہدف شاہینوں نے تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ پاکستان نے ہدف19.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔ انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوز لینڈ کو شکست دی تھی۔