لاہور (92 نیوز) - قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا، کپتان بابراعظم دبئی سے پاکستان پہنچے۔ قومی کوچنگ اسٹاف اور دیگر کھلاڑی بھی پاکستان پہنچے۔ ایئر پورٹ پر شہریوں نے کھلاڑیوں کو ویلکم کیا۔ شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور سیلفیاں بنائیں۔
نجی ایئر لائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے کرکٹ ٹیم اسکواڈ میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سمیت کپتان بابر اعظم ، آصف علی، عثمان قادر اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور دیگر آفیشل شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو ویلکم کرنے کے لیے اُنکے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو گاڑیوں تک پہنچایا جہاں سے وہ میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہو گئے۔