Tuesday, May 21, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کی کولمبو کے مقامی ہوٹل میں نماز عید کی ادائیگی

قومی کرکٹ ٹیم کی کولمبو کے مقامی ہوٹل میں نماز عید کی ادائیگی
July 10, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - قومی کرکٹ ٹیم نے کولمبو کے مقامی ہوٹل میں نماز عید ادا کی، قومی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہے، قومی ٹیم نے دارالحکومت کولمبو کے مقامی ہوٹل میں نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد قومی ٹیم کے ارکان خوشی سے بھرپور دمکتے چہروں کے ساتھ ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد بھی دیتے رہے۔

کپتان بابر اعظم نے سب کو فردا فردا گلے لگایا اور عید کی مبارکباد دی، کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتے رہے۔

قومی ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔