Wednesday, April 24, 2024

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے نیدرلینڈز سے دبئی پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے نیدرلینڈز سے دبئی پہنچ گئی
August 23, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے نیدرلینڈز سے دبئی پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے، کل سے پریکٹس سیشن شروع ہوگا۔ ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد ، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر۔