بھائی پھیرو (92 نیوز) - قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے منگنی کرلی۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف کی منگنی کی تقریب ان کے آبائی علاقے بھائی پھیرو میں ہوئی جس میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، منگنی تقریب کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ خوشی کے موقع پر قومی کرکٹرز نے فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔
فہیم اشرف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔