Saturday, September 21, 2024

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا، پندرہ رکنی پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا، پندرہ رکنی پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان
December 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے پندرہ رکنی پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

طوبی حسن، سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ کی واپسی، بسمہ معروف ٹیم کی قیادت کریں گی۔ قومی ویمن ٹیم جنوری میں آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی یہ ہی ٹیم جائے گی۔ آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ 10 سے 26 فروری تک جنوبی افریقہ میں ہو گا۔

 ادھر ون ڈے سیریز کے لیے کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض،عائشہ نسیم اور ڈیانا بیگ شامل ہیں۔ فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ ،کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو اور ندا ڈار بھی شامل ہیں۔ عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سدرا نواز بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔ ٹریولنگ ریزروز میں ایمن انور، جویریہ خان اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے بہترین ٹیموں کا انتخاب کرنے کی کوشش کی ۔ تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ ڈیانابیگ، طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال کی واپسی سے کمبی نیشن بہتر ہو گا۔