Sunday, May 19, 2024

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری دوسرے مرحلے میں داخل

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری دوسرے مرحلے میں داخل
December 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی۔ ترکش ایئرلائن نے پاکستانی ایئرپورٹس سے یورپی ممالک کی فلائٹس ٹیک اوور کرنے کا معاہدہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  قطرایئرلائن بھی دو ہفتوں میں ٹیک اوور پراسیس مکمل کرلے گی۔ قطر ایئرلائیو کو مشرق وسطی ،سکینڈی نیویا اور باقی ممالک میں فلائٹس ٹیک اوور کی اجازت مل جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی دونوں کمپنیوں سے پورٹ فیس چارج کرے گی۔ یہ فیس800 ڈالر فی گھنٹہ طے کی گئی ہے۔ ہر جہاز کو لینڈنگ تا ٹیک آف وقت کی فیس ادا کرنی ہو گی۔

پاکستانی ایئرلائن پی آئی اے  دونوں کمپنیوں کو کونیکٹنگ فلائٹس سروس سے دے گی۔ پی آئی آے دوحا استبول تک کونیکٹنگ فلائٹس دے گی۔ معاہدے کی رو سے نجکاری کا عمل مزید وسیع کیا جائے گا۔ دونوں کمپنیوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران لازمی سروسز کی بھی اجازت دی جائے گی۔ اس ضمن میں دونوں کمپنیاں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ میجنمنٹ  کنٹریکٹ کریگی۔

پی آئی آئی کا فلائٹس آپریشن محدود ہونے پر قومی فضائی کمپنی  کے ملازمین کی تعداد کم ہو کر 8ہزاررہ جائے گی۔ نجکاری اور لے آف کا عمل آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔