Wednesday, April 24, 2024

قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز میں فائر وارننگ، مسافر آف لوڈ

قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز میں فائر وارننگ، مسافر آف لوڈ
February 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں فائر وارننگ پر مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی کے 306 ٹیک آف کے لیے رن وے پر پہنچ گئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے فائرانڈیکیشن ملنے پرپائلٹ نے طیارے کا ٹیک آف فوری منسوخ کردیا، طیارے کو فوری طور پر واپس ٹرمینل کی طرف لے جایا گیا۔

طیارے میں 328 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کو آف لوڈ کرکے طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔