Friday, April 26, 2024

قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، نوٹی فکیشن جاری

قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، نوٹی فکیشن جاری
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی سبکدوشی کا اطلاق فوری ہو گا۔ عمران خان عبوری وزیراعظم کے طور پر کام کریں گے۔

عمران خان کو وزیراعظم آفس استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔ صدر مملکت نے بھی وزیراعظم کو نگران وزیراعظم کے آنے تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ نگران وزیراعظم کے لیے وزیراعظم عمران خان 24 گھنٹوں میں شہباز شریف کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔ وفاقی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی۔