Saturday, April 20, 2024

قومی اسمبلی میں تقریر کا بنیادی مقصد یہ تھا جمہوری نظام کو طریقے سے چلایا جائے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں تقریر کا بنیادی مقصد یہ تھا جمہوری نظام کو طریقے سے چلایا جائے، شہباز شریف
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے قومی اسمبلی میں تقریر کا بنیادی مقصد یہ تھا جمہوری نظام کو طریقے سے چلایا جائے۔

شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا ضروری ہے کہ تمام ریاستی ادارے آئین کے متعین کردہ دائرہ کار میں کام کریں۔ اس کو سمجھے بغیر ہم ایک دائرے میں آگے بڑھ رہے ہوں گے جو کہیں نہیں پہنچائے گا۔

قبل ازیں شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدل و انصاف نہیں ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ 8 سال لگ گئے ابھی تک فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا۔ اسرائیل اور ہندوستان سے پیسہ عمران خان نے منگوایا۔ ایسے راز ہیں جنہوں کھول دوں تو یہ ایوان ورطہ حیرت میں پڑ جائے گا۔