قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی اسمبلی نے پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور کر لی۔
کمپنیوں پر 10 فیصد تک سپر ٹیکس عائد کرنے اور تاجروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس لینے کی شق بھی منظور کر لی گئی۔ سافٹ ویئر اور آئی ٹی کنسلٹنٹس کی خدمات پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو اضافی مراعات کا اختیار قائمہ کمیٹی کو دینے کی شق منظور کر لی گئی۔ 15کروڑ سے 30 کروڑ روپے سالانہ آمدن پر ایک سے 4 فیصد سپر ٹیکس لگایا گیا۔ 30کروڑ روپے سے زائد سالانہ آمدن والے 13 شعبوں پر 10 فیصد سپرٹیکس کی منظوری دی گئی ۔ ایئر لائنز، آٹوموبائل، مشروبات، سیمنٹ، کیمیکل، ٹیکسٹائل پر دس فیصد سپر ٹیکس عائد ہو گا۔ سگریٹ، فرٹیلائزر، اسٹیل، ایل این جی ٹرمینل،آئل مارکیٹنگ، ریفائننگ پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہو گا۔
وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا بولیں ہمارا مقصد امیر پر ٹیکس لگانا اور غریب کو ریلیف دینا ہے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
جی ڈی اے رہنما فہمیدا مرزا بولیں عوام پر بوجھ بننے والے ایسے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔