Monday, May 6, 2024

‏قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے، فواد چودھری

‏قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے، فواد چودھری
December 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے ‏قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے۔

سوموار کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قومی اسمبلی کے بجائے صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہیے۔ صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژن پر اسمبلی بنانی چاہیے، ان اسمبلیوں کے انتخابات 3 سال بعد ہوں، ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے بنیادی اصلاحات کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئیے ہیں جو معیشت اور گورننس پرسفارشات تیار کر رہے ہیں، ان گروپس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم ماہرین شامل ہیں۔ تحریک انصاف کو ادراک ہے کہ ان حکمرانوں سے نجات کے بعد بڑی اصلاحات کے بغیر ملک اس آٹھ ماہ کے گرداب سے نہیں نکل سکتا۔