Friday, May 3, 2024

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ووٹنگ، شہباز شریف کا تمام ارکان کی سیکورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ووٹنگ، شہباز شریف کا تمام ارکان کی سیکورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ
April 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تین اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ووٹنگ کے معاملے پر شہباز شریف نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا اور تمام ارکان کی سیکورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

شہباز شریف نے خط میں لکھا ہے کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہے ، فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خط میں وزیراعظم  کے ووٹنگ والے دن ایک لاکھ پی ٹی آئی ورکرز لانے کا بھی حوالہ دیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ایم این ایز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو آئین اور قانون کے مطابق فرائض سر انجام دے۔ شہباز شریف نے نئے وزیراعظم کے انتخابات والے دن بھی فل پروف سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اور آئی جی کو بھی ارسال کر دی ہے۔