Friday, May 3, 2024

قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی انتخاب کا اعلان

قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی انتخاب کا اعلان
January 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہو گی۔ انتخابی نشانات 23 فروری کو جاری کئے جائیں گے۔

کراچی کے 9 حلقوں، راولپنڈی کی 5، اسلام آباد کی تین، لاہور اور ملتان کے دو دو اور خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔ بلوچستان کے ایک حلقہ این اے 265 کوئٹہ میں 16 مارچ کو الیکشن ہوگا۔ جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کی ایک ایک نشست پر بھی 16 مارچ کو پولنگ ہوگی۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 کورنگی، این اے 242 شرقی پر ضمنی انتخابات ہونگے، این اے 243، این اے 244، این اے247 جنوبی، این اے 243، این اے 244، این اے 247 جنوبی پر ضمنی الیکشن ہونگے۔ سوات، ہری پور، صوابی نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، بھکر، کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہونگے۔