Saturday, April 20, 2024

قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش
March 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – قومی اسمبلی کا تاریخ ساز اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات معطل کردیا گیا۔ 

عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ایک سو اکسٹھ ارکان نے ووٹ دیا، ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر نشستوں پر کھڑے ہونے والے ارکان کی گنتی کی گئی، پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اور حکومتی اتحادیوں کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پڑھ کر سنائی، کہا اس ایوان کا اب وزیراعظم عمران خان پر اعتماد باقی نہیں رہا۔

تحریک عدم اعتماد بحث کیلئے منظور کرلی گئی، اجلاس جمعرات سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ 31 مارچ کو عدم اعتماد پر بحث شروع ہوگی، ایک ہفتے کے اندر ووٹنگ کرائی جائے گی۔