Thursday, April 25, 2024

قومی اسمبلی، فہمیدہ مرزا لوڈشیڈنگ معاملے پر حکومت پر برس پڑیں

قومی اسمبلی، فہمیدہ مرزا لوڈشیڈنگ معاملے پر حکومت پر برس پڑیں
June 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی اسمبلی کے ایوان میں بھی لوڈشیڈنگ کے معاملے کی گونج سنائی دی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماء فہمیدہ مرزا حکومت پر برس پڑیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وزارت توانائی کو اتنی بڑی رقم دینے کا مطالبہ کررہی ہے مگر اس کی کارکردگی کیا ہے؟

فہمیدہ مرزا مزید بولیں کہ آج بجلی مہنگی سے مہنگی کی جارہی ہے، کراچی میں لوڈشیڈنگ پر عوامی احتجاج سامنے آیا، بجلی مانگنے والوں پر پولیس نے تشدد کیا، ملک میں بجلی کا نظام بالکل ناکام ہوگیا۔