Wednesday, April 24, 2024

اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی

اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی ہوگئے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میرے پاس مراسلہ پہنچ چکا ہے، میں آئین کا پابند ہوں، اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر پاکستان کی سالمیت کا تحفظ کروں۔ زمینی حقائق اور شواہد کے پیش کے نظر فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن ارکان اگر اس مراسلے کو دیکھنا چاہتے ہیں تو دیکھ سکتے ہیں، اس مراسلے کو چیف جسٹس کو بھی بھجوایا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکی خود مختاری کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، میں اس عہدے پر مزید نہیں رہنا چاہتا، میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے پروسیجر کو آگے بڑھاتے ہوئے ایاز صادق اجلاس کو آگے چلائیں گے۔ ایازصادق سے درخواست کرتا ہوں وہ آکر باقی لیگل پروسیجر پورا کریں۔