Thursday, April 18, 2024

قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز کچھ چہرے غمگین تو کئی ارکان کی خوشیاں دیکھنےلائق تھیں

قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز کچھ چہرے غمگین تو کئی ارکان کی خوشیاں دیکھنےلائق تھیں
April 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز کچھ چہرے غمگین تھے تو کئی ارکان کی خوشیاں بھی دیکھنےلائق تھیں۔ سب ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے۔

عمران خان کے ساتھی اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے کپتان کے ساتھ اپنی 26 سالہ رفاقت کا اعلان کیا اور مستعفی ہو گئے لیکن استعفے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی آنکھیں پرنم تھیں۔ اسد قیصر کے استعفیٰ دیتے ہی سیکرٹری اسمبلی کی انگڑائی نے بتایا کہ وہ بھی دن بھرکے لمبےاجلاس کے بعد تھک چکےہیں۔

اسپیکر کے استعفے کے اعلان کے ساتھ ہی تمام حکومتی ممبرز ایوان چھوڑ گئے لیکن علی محمد خان بیٹھے رہے۔ علی محمد خان کو بیٹھا دیکھ کر دوسری جماعتوں کے ارکان ان سے بار بار ملتےرہے۔

مولانا فضل الرحمٰن الیکشن کے بعد پہلی بار اسمبلی آئے۔ اس موقع پرمولانا  پھولے نہ سمائے اور بالکونی سے ہی لوگوں سے ملے اور مبارکبادیں وصول کیں۔ شہباز شریف بھی اپنی سیٹ سے اٹھ کر فضل الرحمٰن  سے ملنےآئے۔

آصفہ بھٹو ایوان میں بال لے کر بیٹھی رہیں کہ عمران خان آخری گیند کھیلنے آ ئیں گے۔ بلاول بھٹو بھی بال کو ہوا میں گھماتے رہے۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد اسمبلی میں  شدید نعرے بازی ہوئی اور ارکان خوشی میں وکٹری کے نشان بناتے رہے۔