Sunday, September 8, 2024

قومی آل راونڈر ندا ڈار آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ منتخب

قومی آل راونڈر ندا ڈار آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ منتخب
November 7, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - آئی سی سی نے اکتوبر کے لئے پلئیر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارت کے ویرات کوہلی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ لے اڑے جبکہ قومی آل راؤنڈر ندا ڈار ویمن پلئیر آف دی منتھ منتخب ہو گئی ہیں۔

ویرات کوہلی کی اکتوبر میں تین اننگز یاد گار رہیں جن میں پاکستان کے خلاف ان کے ناقابل شکست 82 رنز کی اننگ بھی شامل ہے۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ پلئیر آف دی منتھ کے لئے منتخب ہونا ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

دوسری جانب قومی آل راؤنڈر ندا ڈار ویمن پلئیر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لئے حقدار قرار پائی ہیں، ندا ڈار نے ایشیاء کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 میچز میں 145 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 6 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کے اور پاکستان کے لئے انتہائی فخر کی بات ہے، اس ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر وہ خود کو بہت خاص محسوس کر رہی ہیں۔