Friday, April 26, 2024

قوم عمران خان سے پوچھتی ہے کہ امریکی اہلکار نے آپکو دھمکی دی تو اسے دعوت پر کیوں بلایا، احسن اقبال

قوم عمران خان سے پوچھتی ہے کہ امریکی اہلکار نے آپکو دھمکی دی تو اسے دعوت پر کیوں بلایا، احسن اقبال
April 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے قوم عمران خان سے پوچھتی ہے کہ امریکی اہلکار نے آپکو دھمکی دی تو ایک ہفتے بعد اسے دعوت پر کیوں بلایا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئین کو ذبح کر دیا۔ آئین کو عمران نیازی اور اس کے ساتھیوں نے پامال کیا۔ آئین ریاست کی بنیاد اور شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان میں سویلین مارشل لا نافذ کر دیا گیا۔

 احسن اقبال نے کہا 3 نومبر کو جنرل مشرف نے ایمرجنسی لگائی تھی سب کچھ وہی ہو رہا ہے۔ آئین کو روندنے کے بعد ریاست کھوکھلی ہو جاتی ہے۔ آج عمران نیازی جو بہانہ بنا رہا ہے فارن فنڈنگ کیس میں نیازی کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔ پوری دنیا میں امریکہ کے اندر قوانین کی خلاف ورزی کر کے منی لانڈرنگ کی۔ عمران نیازی امریکہ میں دو تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔ غیر قانونی ذرائع سے فنڈنگ کیس میں عمران نیازی انڈر انویسٹیگیشن ہے۔ عمران نیازی کو عارف نقوی کی سزا میں بھی تحقیقات کا سامنا ہے۔

 احسن اقبال کا کہنا تھا عمران نیازی نے جان بچانے کے لیے پورے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو داد پر لگا دیا۔ عمران نے غیر قانونی فنڈنگ سے فرار حاصل کرنے کے لیے امریکہ کے تعلقات کو داؤ پر لگا دیا۔