Saturday, July 27, 2024

قوم عمران خان کی کال کا انتظار کر رہی ہے، شیخ رشید

قوم عمران خان کی کال کا انتظار کر رہی ہے، شیخ رشید
October 9, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قوم عمران خان کی کال کا انتظار کر رہی ہے۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام ہے، لوگ مرنے اور مارنے لگے ہیں۔ تباہ حال قوم صرف ایمان خان کی کال کی منتظر ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کو ختم کرنے کی کوشش کی، اب کہتے ہیں موڈیز کو وضاحت کریں گے۔ اداروں سے درخواست ہے کہ ان لوگوں کو بٹھا کر الیکشن کے لیے وقت دیا جائے۔ الیکشن میں جتنی تاخیر ہوگی، مسائل اتنے ہی بڑھیں گے۔