Saturday, April 27, 2024

قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے، عثمان بزدار

قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے، عثمان بزدار
February 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے۔

عثمان بزدار سے وزیرمملکت صاحبزادہ محمد محبوب سلطان اور ارکان اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور شہباز احمد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں حلقے کے مسائل کے حل پر بات چیت کی۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ لوگ جو مرضی کر لیں حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

 عثمان بزدار بولے قوم کو عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے۔ پی ڈی ایم صرف دکھاؤے کا اتحاد ہے۔ اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے۔ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔