Sunday, May 22, 2022

قوم کو مبارک ہو، نااہل حکمرانوں سے جلد جان چھوٹنے والی ہے، مریم نواز

قوم کو مبارک ہو، نااہل حکمرانوں سے جلد جان چھوٹنے والی ہے، مریم نواز
March 27, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو، نااہل حکمرانوں سے جلد جان چھوٹنے والی ہے۔

مریم نواز مہنگائی مکاؤ مارچ کے دوران نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں بولیں انہوں نے تو جیلیں کاٹ لیں، عمران خان ایک دن بھی جیل میں نہیں گزار سکتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود نواز شریف کا کوئی رکن نہیں ٹوٹا، عمران کی ناک کے نیچے سے ساری پارٹی بھاگ گئی، اتحادی بھی ساتھ چھوڑ دیں گے۔