Sunday, September 8, 2024

قوم کو بھروسہ ہے کہ نگران حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ کا اہتمام کرے گی، صدر عارف علوی

قوم کو بھروسہ ہے کہ نگران حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ کا اہتمام کرے گی، صدر عارف علوی
November 16, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ پر بول پڑے، کہتے ہیں کہ قوم کو بھروسہ ہے کہ نگران حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ کا اہتمام کرے گی۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا خط کے ذریعے تحریک انصاف کے تحفظات کی جانب حکومت کی توجہ دلائی ہے، انتخابات کے بروقت انعقاد پر سب متفق ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عدلیہ، انتظامیہ اور سیاسی رہنما انتخابات کے بروقت انعقاد پر متفق ہیں۔ بولے نواز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو وہ حلف کا تقاضا پورا کریں گے۔

تاریکین وطن سے متعلق سوال پر صدر نے کہا دنیا نے بوجھ بانٹنے میں مدد نہیں کی، پاکستانی معیشت اب پناہ گزینوں کا بوجھ مزید اٹھانے کی سکت نہیں رکھتی۔ غزہ جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان اپنے قیام سے ہی فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدرمملکت نے غزہ میں بدترین مظالم پر عالمی رہنماؤں کی خاموشی افسوسناک قرار دی۔