Thursday, September 19, 2024

قوم کا مستقبل چیف جسٹس کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب

قوم کا مستقبل چیف جسٹس کے ہاتھ میں ہے، عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب
November 10, 2022 ویب ڈیسک

وزیرآباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم کا مستقبل چیف جسٹس کے ہاتھ میں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ان کی ایف آئی آر، اعظم سواتی اور ارشد شریف کے معاملے دیکھیں۔

عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قتل کرنے کا پلان ستمبر میں تیار ہوا، واقعہ کو توہین مذہب کا رنگ دینے کی کی سازش کی گئی، ملزم جو بولا، اسے طوطے کی طرح پڑھایا گیا تھا۔

 عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارالانگ مارچ رکے گانہیں، مزید زورپکڑے گا، ملکی مسائل کا واحد حل فوری اورشفاف الیکشن ہیں، اُنہوں نے کہا کہ ارشد شریف کو بھی منصوبے کے تحت تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

اس سے پہلے زمان پارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت مجھے نہیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو چاہئے، یہ لوگ مجھے فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیں ایسا  نہیں ہو گا۔

عمران خان سے فواد چودھری،شہزاد وسیم، شبلی فراز، مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفرازچیمہ،ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور  جمشیداقبال چیمہ نے بھی ملاقاتیں کیں۔